2024، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،9کروڑ3لاکھ روپے جرمانہ
شجاع آباد(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) ایکس ای این میپکو شجاع آباد ڈویژن طارق محمود ڈار نے ایس ڈی او شجاع آباد سب ڈویژن عبدالرحمان اٹھینگل کے ہمراہ صحافیوں (بقیہ نمبر12صفحہ7پر)
سے گفتگو میں بتایا کہ سال 2024 میں شجاع آباد، سکندر آباد، جلال پور اور علی پور سادات سب ڈویژنز میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں 932 سائلین کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ بجلی چوروں کو24 لاکھ ایک سو63 یونٹ چارج کر کے9 کروڑ 3 لاکھ91 ہزار9 سو14 روپے کا جرمانہ کیا۔ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں کو اندراج مقدمہ کیلئے استغاثے بھجواکر932 مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں جبکہ 531 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایکس ای این طارق محمود ڈار نے مزید کہا کہ شجاع آباد ڈویژن میں میپکو نادہندگان سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی بھی کی جاچکی ہے۔