ایم ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،راستے کلیئر، سامان ضبط
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان ترقیاتی ادارہ ملتان کا سٹی ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نیڈبل پھاٹک پل کے اطراف قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرا کے پل کی دونوں اطراف کو کلئیر کرا دیا۔وہاڑی روڈ لکڑ منڈی چوک، چوک شاہ عباس، گلہ منڈی چوک اور بی سی جی چوک کے کیاطراف سے تجاوزات ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔ جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس ہاوسنگ سکیم کے مختلف چوکوں کی گرین بیلٹ میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔