لاہورہائیکورٹ،سابق جوائنٹ رجسٹرار کو جاری ہونے والے تین نوٹس معطل

   لاہورہائیکورٹ،سابق جوائنٹ رجسٹرار کو جاری ہونے والے تین نوٹس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی   ر پورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بورڈ اف ریونیو پنجاب کے ٹیکس ونگ کی جانب سے سابق جوائنٹ رجسٹرار عبدالغفور کو جاری ہونے والے تینوں نوٹس معطل کر دیے ہیں اور ان پر مزید کاروائی روک دی ہے بیٹیشنر کے وکیل محمد قدیر اصف طور نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کا موکل 31 دسمبر 2022 کو بطور جوائنٹ(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

 رجسٹرار فیلڈ کواپریٹو سوسائٹیز پنجاب ریٹائر ہو چکا ہے اور رجسٹرار کوپریٹ سوسائٹیز پنجاب نے اس کے حق میں فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود دو سال کے عرصے کے بعد بورڈ اف ریونیو نے چھ دسمبر 12 دسمبر اور 19 دسمبر 202 کو تین نوٹس جاری کیے ہیں جن میں ان ان کو اصالتا پیش ہونے کا حکم دیا گیا انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق کسی ریٹائرڈ شخص کو دو سال بعد طلب نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس کے خلاف کیس درج کرایا جا سکتا ہے۔