نیو ائر نائٹ،ٹریفک پولیس ملتان کا پلان فائنل، ٹیمیں تشکیل

  نیو ائر نائٹ،ٹریفک پولیس ملتان کا پلان فائنل، ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی۔نیو ائیر نائٹ کی خوشی منائیں لیکن ٹریفک قوانین اور دوسرے شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ اگر شہری خوشی منانا چاہتے ہیں تو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے منائیں ان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر نئیو ائیر نائٹ کی خوشی میں کوئی شہری قانون کے دائرہ سے باہر جائے گا تو ہم اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔ والدین کیلئے یہ بڑا اہم پیغام ہے کہ ہمارے بچے اس بات کی اہمیت سے ناواقف ہیں کہ قانونی کاروائی کی وجہ سے کیرئیر کا کتنا (بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

نقصان ہوتا ہے۔ اگر وہ ہلڑ بازی کریں گے یا ون ویلنگ کریں گے تو ہمیں قانونی کاروائی کرنی پڑے گی۔ یہ ذمہ داری والدین کے اوپر جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسی موٹر سائیکل موجود ہے جس کی آلٹریشن کی ہوئی ہے تو اس پر نظر رکھیں۔ اپنے کم عمر بچوں کے حوالے موٹر سائیکل یا گاڑی ہرگز نہ کریں۔ اگر کسی بھی جگہ ہلڑ بازی یا ون ایلنگ کی شکایت موصول ہوئی تو ملتان پولیس کے ساتھ ملکر کاروائی کریں گے۔ 450 سے زائد ٹریفک سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ فلائی اوورز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ فلائی اوور کے اوپر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کو روکا جاسکے۔ اسی طرح شہر میں بھی مختلف مقامات پر گاڑوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ کم عمر بچوں کے والدیں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ نئیو ائیر نائٹ پر فیلمیز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لیڈی ٹریفک وارڈنز کو اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو ملتان کی سڑکوں پر پٹرولنگ حالت میں رہے گا۔ نئے سال کی خوشیاں منانا تمام شہریوں کا حق ہے اور فیملیز کو حراساں کرنے سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔