جنوبی وزیرستان،ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی
جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بروز سوموار وانا سے مکین جانے والی موٹر کار لدھا کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد ریاض الدین، محمود اور روح اللہ موقعے پر جاں بحق جبکہ مولانا زینب اللہ اور شفیق شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لدھا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں موٹر کار مکمّل طور پر تباہ ہوگئی۔