اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ چاہتے ہیں حکومت حج انتظامات سے نکل جائے،ہو سکتا ہےآئندہ سال حج پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ہو۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا عطا اللہ الرحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا،سیکرٹری وزارت مذہبی امو رنے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں حکومت حج انتظامات سے نکل جائے،ہو سکتا ہےآئندہ سال حج پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ہو،سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور میں پہلے 904کمپنیوں کو پرائیویٹ حج کیلئے رجسٹر کیا گیا،پرائیویٹ حج آپریٹرز عدالت سے کیسز واپس لیں ورنہ کوٹہ ختم کردیا جائے گا۔