تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے 9پروازیں منسوخ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی سے لاہور سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504،502،کراچی سے اسلام آباد ائیر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے لاہورائیر سیال کی پرواز پی ایف 145منسوخ کر دی گئی۔
اسی طرح کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 370،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 منسوخ کر دی گئی۔