سپائیڈر مین کی طرح دیواریں پھلانگنے کی صلاحیت سے  چوریاں کرنے والا ملزم آخر پکڑا کیسے گیا؟

سپائیڈر مین کی طرح دیواریں پھلانگنے کی صلاحیت سے  چوریاں کرنے والا ملزم آخر ...
سپائیڈر مین کی طرح دیواریں پھلانگنے کی صلاحیت سے  چوریاں کرنے والا ملزم آخر پکڑا کیسے گیا؟
سورس: Picryl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت دہلی کی  پولیس نے ایک چور کو گرفتار کیا ہے جسے اپنی دیواریں چڑھنے کی صلاحیت اور گھروں میں بغیر نشان چھوڑے داخل ہونے کی وجہ سے 'سپائیڈر مین' کا لقب دیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری شمال مغربی دہلی کے علاقے کبیر نگر سے کی گئی ہے۔  شمال مغربی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھیشم سنگھ نے کہا "ہماری ٹیم نے سنگم پارک سے یوگیش نامی ایک بدنام زمانہ چور کو گرفتار کیا ہے، جسے اس کے منفرد طریقوں کی وجہ سے 'سپائیڈر مین' کہا جاتا ہے۔"

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 27 دسمبر کو بھارت نگر کے ایک رہائشی نے شکایت درج کرائی کہ رات کے وقت اس کے گھر میں نقب لگائی گئی اور قیمتی اشیاء، جن میں دو موبائل فون، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات شامل تھیں، چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے 50 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کیا اور چور کو اس کی حرکات کی بنیاد پر شناخت کیا ۔

مقامی انٹیلی جنس اور مخبروں کی مدد سے یوگیش کو کبیر نگر میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران یوگیش نے نقب زنی اور دیگر چوریوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے چوری شدہ اشیاء بھی برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق یوگیش کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف روپ نگر، موریہ انکلیو، خیالا، اور جہانگیر پوری میں درج پانچ دیگر مقدمات بھی حل ہو گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -