یونان کشتی حادثہ:ایف آئی اے اہلکاروں کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔سندھ ہائیکورٹ/کے آئینی بینچ، یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔کارروائی روکنے کیلئے ایف آئی اے کے انسپکٹر ابراہیم، نازش سحر اور دیگرنیدرخواست دائرکی تھی۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف قانون سے ہٹ کرکارروائی نہ کی جائے۔ دورانِ انکوائری درخواست گزاروں کو اپنے دفاع کا موقع دیاجائے۔ درخواست گزاروں کو سنے بغیرکوئی فیصلہ نہ کیاجائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔