دہشت گردی کی نئی لہر آگئی : وزیرداخلہ کا انکشاف
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دھماکوں سے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز ہو گیا ہے اور اس لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام صوبوں کو پوالیس سربراہان ، سیکرٹری داخلہ اور انٹیلی جنس اداروں کا حکام شرکت کریں گے ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ اگکلے ہفتے منعقد ہونے والی یٹنگ میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدمات تجویز کئے جائیں گے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کا مربوط نظام ناگزیر ہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کی تمام باتیں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ہوتی ہیں جو درست ثابت ہوتی ہیں ۔