ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو 300ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا، دفاتر کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو 300ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا، دفاتر کی سیکیورٹی ...
ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو 300ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا، دفاتر کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے ریکوڈک منصوبے کے دفاتر کوئٹہ اور ریکوڈک میں قائم کرنے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کردی ہے جبکہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو سالانہ 321 ملین ڈالر کا منافع ہوگا۔نجی چینل کے مطابق ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ریکوڈک میں دو، دو ارب ٹن سونے اور تانبے کے ذخائر کی مالیت 104 ارب ڈالرہے جس سے بلوچستان کو 321 ملین ڈالرز سالانہ منافع ہو سکتا ہے۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے زیر صدارت ریکوڈک منصوبے کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ریکوڈک میں پہلے صرف ایک منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے تکنیکی سٹاف کی آسامیوں کیلئے مقامی افراد بھرتی کئے جائیں گے تاہم دوسرے صوبوں سے بھی لیاجائے گا۔بریفنگ کے بعد گورنر نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے دفاتر اسلام آباد کی بجائے کوئٹہ اور ریکوڈک میں قائم کئے جائیں اور ریکوڈک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔