شام کے فوجی ریسرچ سنٹر پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ ، دوافرادجاں بحق

شام کے فوجی ریسرچ سنٹر پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ ، دوافرادجاں بحق
شام کے فوجی ریسرچ سنٹر پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ ، دوافرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی طیاروں کی جانب شام کے دارالحکومت دمشق میں جمارایا فوجی ریسرچ سنٹر پرفضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ شام کے فوجی کمانڈ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان سے شام میں آنے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی طیارے ریڈار سے نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے لبنان سے متصل جبل حرمن کے شمال سے شامی حدود میں داخل ہوئے اور اسی راستے واپس ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں ریسرچ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔