اسلام آبادمیں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ وزارت ماحولیات کی جانب سے پابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق پولی تھین بیگ آلودگی کا باعث ہیں اور اِن کی جگہ بائیوڈی گریڈیبل بیگ دستیاب ہوں گے جو مدت پوری ہونے پر فضاءمیں تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نجی چینل کے مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی سفارشات پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔