مرغیوں میں برڈفلو کی خبریں بے بنیاد ہیں:محکمہ لائیوسٹاک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ نے مرغیوں میں برڈ فلو یا رانی کھیت کی بیماری کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ ڈاکٹر شیر محمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کے کسی بھی شہر میں مرغیوں میں برڈ فلو یا رانی کھیت بیماری کا وائرس موجود نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں وقتافوقتا مختلف شہروں کے دورے کررہی ہیں جہاں مرغیوں کو چیک کیا جاررہا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی مرغی مین ان وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔