مذاکراتی ٹیم کے رکن میجر(ر)عامر کی طالبان نمائندوں سے ملاقات کیلئے پشاور آمد

مذاکراتی ٹیم کے رکن میجر(ر)عامر کی طالبان نمائندوں سے ملاقات کیلئے پشاور آمد
طالبان سے مذاکراتی ٹیم کے رکن میجر(ر) طالبان نمائندوں سے ملاقات کیلئے پشاور پہنچ گئے
کیپشن: Major Amir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اہم رکن میجر ( ر) عامر ایک اہم مشن پر پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ طالبان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور حکومت کی جانب سے پیغام پہنچائیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میجر( ر) عامر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پشاور گئے ہیں جہاں وہ طالبان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم سے ملاقات میں طے پانے والے اہم امور سے آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقاتوں کے دوران مذاکرات سے پہلے کے مراحل طے کئے جائیں گے اور طالبان کو ان کی مذاکراتی ٹیم کی جلد تشکیل کیلئے پیغام بھی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق میجر ( ر) عامر طالبان کو مذاکرات کے فیصلے تک متناز عہ بیان سے گریز کا پیغام بھی دیں گے۔