مارکیٹ میں دستیاب بہترین لیپ ٹاپس جو آپ خرید سکتے ہیں
نیویارک(نیوزڈیسک)اچھا لیپ ٹاپ لینا سب کی خواہش ہوتی ہے لیکن جب مارکیٹ میں بہت ہی زیادہ لیپ ٹاپ موجود ہوں تو انسان کشمکش کا شکار ہوجاتا ہے۔پریشان ہونا چھوڑیں کیونکہ آج ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کون سا لیپ ٹاپ آپ کے لئے مناسب رہے گا۔
ایک غلطی جو لیپ ٹاپ اورٹیبلٹ استعمال کرنے والوں کو بہت مہنگی پڑسکتی ہے
MacBook Air
دیکھنے میں انتہائی پتلا، اٹھانے میں ہلکااور بہت ہی خوبصورت ہے۔PC Worldکے مطابق اس لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف دس گھنٹے تک کی ہے۔یہ 11اور 13انچ کی سکرین میں آتا ہے ،اس کی قیمت 899ڈالر(تقریباً90ہزار روپے)ہے۔ایپل کچھ ہفتوں میں MacBook Air کا اگلا ورژن لا رہا ہے اور آپ چاہیں تو اس کا بھی انتظار کرسکتے ہیں۔
MacBook Pro with Retina
اگر آپ میک مشین لینا چاہتے ہیں جو کی سکرین بڑی ہوتو MacBook Pro with Retina ضرور دیکھیں۔اوپر بتائے گئے لیپ ٹاپس کی قیمت میں تقریباً300ڈالر کا فرق ہے لیکن اس فرق سے آپ کو بڑی یہ سکرین ،بہتر گرافک اور تیز پروسیسر والا لیپ ٹاپ مل سکتا ہے۔اس میں اضافی جدید پورٹس بھی لگائی گئی ہیں جن میں Thunderbolt اور HDMIشامل ہیں۔اس کی قیمت 1299ڈالر (ایک لاکھ تیس ہزار روپے)ہے۔
Dell XPS 13
اگر آپ کو کم قیمت میں ٹچ سکرین لیپ ٹاپ چاہیے تو یہ بہترین پراڈکٹ ہے۔یہ 3,200 x 1,800 ٹچ سکرین میں آتا ہے۔اگر آپ وینڈوز استعمال کرنا چاہتے ہیں اور MacBook Air کی طرح کا پتلا لیپ ٹاپ چاہتے ہیں تو جان لیں کہ یہ لیپ ٹاپ آپ کے لئے ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ 12گھنٹے کی بیٹری ٹائم رکھتا ہے جبکہ اس کی قیمت MacBook Air سے 100سے200ڈالر تک کم ہے۔ اس وقت آپ کو یہ 799ڈالر(80ہزار روپے) میں مل سکتا ہے۔
Lenovo ThinkPad X240
یہ لیپ ٹاپ وزن میں تھوڑا بھاری ہے لیکن یئہ آفس کے کام کے لئے انتہایہ موزوں اور بہترین ہے۔ اس کا کی بورڈ کشادہ اور فنگر پرنٹ سکینر سے آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔اس کی دو بیٹریوں کی بدولت آپ 15گھنٹے تک اس پر کام کرسکتے ہیں۔اس کی سکرین ریزولوشن 1,366 x 768ہے جبکہ اس کی قیمت 854ڈالر(85ہزار روپے) ہے۔
Toshiba Chromebook 2
اگر آپ کو سادہ،آسان اور ویب براﺅزنگ کے لئے لیپ ٹاپ چاہیے تو یہ بہترین چوائس ہے۔ یہ انتہائی خوبصورت، سمارٹ اور آسانی سے لے کر چلا جا سکتا ہے۔ اس کی قیمت 250ڈالر(25ہزارروپے) سے شروع ہوتی ہے۔
Dell Inspiron 17 5000 Series
PCمیگزین کے مطابق اس کی سلور باڈی کی وجہ سے یہ بہت دلکش اور خوبصورت لگتا ہے جبکہ اس کی بیٹری، پرفارمنس،سکرین اور دیگر فیچرز بھی اس قیمت میں دستیاب لیپ ٹاپ سے بہت بہتر ہیں۔ونڈوز لیپ ٹاپ میں یہ کافی بہتر ہے اور اس کی قیمت 449ڈالر(45ہزار روپے) ہے ،اگر آپ 200ڈالر مزید خرچ لیں تو آپ کو ٹچ سکرین کے ساتھ یہ مل سکتا ہے۔
HP Stream
انتہائی کم قیمت میں دستیاب اس لیپ ٹاپ میں آپ کو بہت سے اچھے فیچرز مل سکتے ہیںجبکہ مائیکروسافٹ آفس پرسنل کی ایک سالہ سبسکرپشن بھی مفت ہے۔ اس کا کی بورڈ بہت اچھا، بیٹری ٹائم لمبا اور وزن بہت ہی ہلکا ہے۔ یہ آپ کو 200ڈالر (20ہزار روپے) میں مل سکتا ہے۔گو کہ اس کی آڈیو اور ڈسپلے اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اس قیمت میں یہ بہت ہی مناسب ہے۔
Acer 13-inch Chromebook
اگر آپ سستی Chromebook لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ آپ کی بہترین چوائس ہو سکتا ہے۔ اس کی قیمت 292ڈالر(29ہزار روپے) ہے جبکہ اس قیمت میں آپ کو لمبی بیٹری اور ہترین سکرین مل جائے گی۔اس قیمت میں آپ کو 1080p سکرینHDمل جائے گی۔
Asus ROG G751JT
اس لیپ ٹاپ کو ‘وحشی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ اس کے ہائی ریزولوشن، عمدہ ہارڈ وئیر اور بہترین گرافکس ہیں۔اس پر آپ اعلیٰ کوالٹی کی گیمز با آسانی کھیل سکتے ہیں۔ اس کی قیمت 1749ڈالر(پونے دولاکھ رپے) ہے۔
Lenovo Yoga 3 Pro
یہ لیپ ٹاپ Lenovoکمپنی کا سب سے پتلا اور ہلکا لیپ ٹاپ ہے۔اس میں آپ کو سکرین کو موڑنے کی آپشن بھی دی گئی ہے اس کی بیٹری لائف زیادہ نہیں لیکن اس کے دیگر فیچرز باقی لیپ ٹاپس سے بہت بہتر ہیں۔ اس کی قیمت1296ڈالر(ایک لاکھ 30ہزار روپے) ہے۔