کامیاب شادی چاہتے ہیں تو آپ تسلی کر لیں یہ ایک صفت آپ کے ہمسفر میں تو نہیں

کامیاب شادی چاہتے ہیں تو آپ تسلی کر لیں یہ ایک صفت آپ کے ہمسفر میں تو نہیں
کامیاب شادی چاہتے ہیں تو آپ تسلی کر لیں یہ ایک صفت آپ کے ہمسفر میں تو نہیں

  



برلن (نیوز ڈیسک) غیر شادی شدہ رہنے کی نسبت شادی کرنا یقیناً زیادہ پرمسرت زندگی کا باعث ہے مگر یہ مسرت اسی صورت میں ملتی ہے جب آپ کے شریک حیات میں خوشگوار خصوصیات بھی موجود ہوں۔ سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ کسی بھی شادی کو سب سے زیادہ تکلیف دہ بنانے والی بات جوڑے میں سے کسی ایک کا Neurotic ہونا ہے۔ اس تحقیق کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر بدقسمتی سے آپ کو Neurotic شریک حیات مل جائے تو آپ کی زندگی نہایت پریشان کن گزرے گی۔

سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تائیوان نے شرمناک پارک تعمیرکر دیا

ماہرین نفسیات نے اس تحقیق میں جرمن سوشیواکنامک پینل کی طرف سے اکٹھا کئے گئے 30 ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ Neurotic شریک حیات کی صورت میں شادی نہ صرف عدم استحکام اور جھگڑوں کا شکار ہوئی بلکہ طلاق کی شرح بھی زیادہ رہی۔

نفسیات دانوں کے مطابق نیوروٹک (Neurotic) شخصیت ہروقت پریشان ہوتی رہتی ہے، جذباتی طور پر عدم استحکام کا شکار رہتی ہے، اس کا موڈ ہروقت خرابی کی طرف مائل رہتا ہے اور خوف اور پریشانی کا شکار رہتی ہے۔ یہ شخصیت ہر چیز کا منفی پہلو دیکھتی ہے۔ آپ اسے نیا گھر بھی تحفے میں دیں تو یہ خوش ہونے کی بجائے گھر کے نقشے، رنگ و روغن یا گنجائش کے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔ یہ شخصیت چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بھی آپ کی مدد طلب کرتی ہے اور اس کی سب سے بڑی علامت ہروقت کسی نہ کسی چیز کے متعلق پریشانی یا فکر مندی کا اظہار کرناہے۔ اگر آپ کی شادی کسی ایسی شخصیت سے ہو جائے تو بہت مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے مگر ہمت سے کام لیا جائے اور نفسیات کی سمجھ بوجھ حاصل کرلی جائے تو ان کے ساتھ زندگی بہت دلچسپ ہوسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...