اگر آپ کو بھی بالوں میں خشکی کاسامناہے توان مشوروں پر ضرور عمل کریں

اگر آپ کو بھی بالوں میں خشکی کاسامناہے توان مشوروں پر ضرور عمل کریں
اگر آپ کو بھی بالوں میں خشکی کاسامناہے توان مشوروں پر ضرور عمل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)سر کی خشکی کا مسئلہ ہمیں زندگی میں کبھی نا کبھی ضرور درپیش رہتا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ کچھ لوگوں کو سر میں فنگس کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہو جاتا ہے جبکہ ہماری کھانے پینے کی عادات اور فضائی آلودگی بھی خشکی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ آئیے آپ کو چند آسان باتیں بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ سر کی خشکی کو دور بھگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :گرتے بالوں کے لئے مفید ٹوٹکے
*زیتون کا تیل سر کی خشکی کے لئے بہت مفید ہے۔ اگر آپ ہفتے میں دو بار زیتون کی تیل کی مالش کریں تو آپ اس مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں۔اگر رات کو زیتون کا تیل لگائیں تو سر ڈھانپ کر سوئیں تا کہ یہ اچھی طرح جلد میں جذب ہوجائے۔
*کچھ نیم کے پتے لے کر انہیں آدھے گھنٹے تک پانی میں ابالیں، اس کے بعد انہیں اچھی طرح پیس کر یہ پیسٹ سر میں لگائیں اور 40منٹ بعد سر دھو لیں۔
*سر کو شیمپو اور کنڈیشنر سے دھونے کے بعد سیب کے سرکے کے چند قطرے پانی میں ڈال کر اسے سر پر لگائیں ۔سرکے میں موجود پوٹاشیم سر کی جلد کے لئے بہت مفید ہے اور یہ مردہ خلیوں سے سر کی جلد کو نجات دیں گے۔
*میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پیس کر اسے سر میں لیپ کریں اور آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ عمل ایک ہفتہ جاری رکھیں۔
*کوار گندل سر کے بیکٹیریا اور فنگس کے لئے بہت مفید ہے لہذا اس کا جیل سر میں لگا کر 40منٹ بعد سر دھو لیں۔ اس سے آپ کا سر فنگس اور بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -