سبز چائے کا انسانی زندگی کے لیے حیرت انگیز فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

سبز چائے کا انسانی زندگی کے لیے حیرت انگیز فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا
سبز چائے کا انسانی زندگی کے لیے حیرت انگیز فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

  



نیویارک(نیوزڈیسک)سبز چائے کے استعمال سے صحت پر مثبت نتائج تو برآمد ہوتے ہی ہیں لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال منہ کے کینسر کے لئے بہت ہی مفید ہے۔امریکی تعلیمی ادارے، پینسیلوینیا سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں ایسے خواص موجود ہیں جس کے ذریعے منہ کے کینسر والے جراثیم ختم ہوتے ہیں اور ساتھ ہی یہ کینسر ختم کرنے والے خلیوں پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹ کی گیس کا سب سے بڑا ذریعہ انتہائی معمولی عادت

ماضی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سبز چائے میں پایا جانے والا epigallocatechin-3-gallate (EGCG)منہ کے کینسر کا باعث بننے والے خلیوں کو تلف کرتا ہے لیکن اس کی وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی لیکن اب تحقیق کاروں نے اس کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جوشوا لیمبرٹ کا کہنا ہے کہ EGCGمنہ میں پائے جانے والے اجزاء کینسر کے خلیوں کو تباہ کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ مفید خلیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے جس سے منہ کا کینسر ہونے کا احتمال کم سے کم ہوتا جاتا ہے۔

یہ تحقیق Molecular Nutrition and Food Researchجرنل میں شائع ہو چکی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت