باہمت معذور خاتون اپنے پاﺅں سے کیا کیا کام کرسکتی ہے، آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

باہمت معذور خاتون اپنے پاﺅں سے کیا کیا کام کرسکتی ہے، آپ کیلئے یقین کرنا ...
باہمت معذور خاتون اپنے پاﺅں سے کیا کیا کام کرسکتی ہے، آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ قدرت کسی سے ایک صلاحیت لیتی ہے تو اس سے کئی گنا زیادہ صلاحتیں عطاءکر دیتی ہے۔ چین کی 49 سالہ خاتون بائی ایکسیانگ بھی ناقابل یقین ہمت اور قدرت کے کرشمے کی زندہ مثال ہیں۔ وہ 12 سال کی عمر سے پولیو کی وجہ سے معذور ہیں ان کے ساتھ مکمل طور پر مفلوج ہو گئے مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے پاﺅں سے وہ عام کرنا سیکھ لئے عام لوگ اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں۔

ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان

وہ دیگر متعدد کاموں کے علاوہ اپنے خاوند کی شیو اور اس کی ٹینڈ بھی اپنے پیروں کی مدد سے کر سکتی ہیں۔ بائی کہتی ہیں کہ انہیں شروع شروع میں پاﺅں سے کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آئیں مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری اور کوشش جاری رکھی۔ وہ کہتی ہیں کہ اب وہ نہ صرف کھانا پکانے اور سلائی کڑھائی کا کام اپنے پیروں کی مدد سے کرتی ہیں بلکہ شوہر کی شیو بھی پیروں سے کر لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پنجوں کی مدد سے بلیڈ بھی تبدیل کر سکتی ہیں اور شوہر کی شیو اورٹ ٹینڈ اس لئے کرتی ہیں کہ یہ بہت آسان کام ہے اور اس سے محبت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس