اگر آپ کو بھی ہوائی سفر سے ڈرلگتا ہے تو یہ خبر ہرگز نہ پڑھیں
شکاگو (نیوز ڈیسک) حال ہی میں کچھ ایسے خوفناک فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں کہ اب مسافر سفر سے پہلے یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ جانے وہ منزل پر پہنچ پائیں گے یا نہیں اور اسی سوال کا جواب دینے کیلئے ایک نئی ایپ میدان میں آ گئی ہے۔ "Am I going down?" ایک ایسی ایپ ہے جو صارف سے ائیر لائن کا نام، جہاز کی قسم، روٹ، سفر کا وقت، دوران سفر قیام وغیرہ کی معلومات لے کر لاکھوں روٹس اور ان پر حادثوں کی شرح کا تجزیہ کرتی ہیں اور یہ بتاتی ہے کہ حادثہ پیش آ سکتا ہے یا انہیں۔
داعش کو جدید گاڑیاں کس نے دیں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
یہ ایپ سوئٹرزلینڈ کے ادارے بیورو آفائیر کرافٹ ایکسیڈینٹ آرکائیوز، امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور کینیڈا کے ائیر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے وسیع و عریض ڈیٹابیس سے معلومات لیتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ بڑی حد تک صحیح پیش گوئی کر سکتی ہے۔ جہاں عوام کی بڑی تعداد اس ایپ کی تعریف کر رہی ہے وہیں لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایپ مناسب نہیں کیونکہ یہ حادثے اور موت کی پیشن گوئی کرتی ہے۔ اس ایپ کو ایپل کے ڈیوائسز کیلئے لانچ کر دیا گیا ہے اور قیمت صرف 0.79 ڈالر(تقریباً 80 روپے) ہے۔