ورلڈ کپ تیاری،تمیم نے برسبین میں بنگلہ دیشی ٹیم کا تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا

ورلڈ کپ تیاری،تمیم نے برسبین میں بنگلہ دیشی ٹیم کا تربیتی کیمپ کو جوائن کر ...

  



برسبین(آئی این پی)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز تمیم اقبال نے انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد برسبین میں ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والے ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا۔ تمیم گزشتہ سال دسمبر میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی سرجری کی گئی تھی۔ سرجری کے باعث تمیم ایک دن تاخیر کے باعث آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں انہوں نے آسٹریلوی سرجن سے معائنے کیلئے وقت لے رکھا تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم مینجر خالد محمود نے بتایا کہ تمیم نے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا ہے اور انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کے ہمراہ خوب نیٹ پریکٹس کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمیم اقبال میگا ایونٹ سے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...