2019ء میں شیڈول عالمی کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شرکت کرینگی،ڈیوڈ رچرڈسن

2019ء میں شیڈول عالمی کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شرکت کرینگی،ڈیوڈ ...

  



دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے والے دس ممالک کے ساتھ 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2019ء میں شیڈول میگا ایونٹ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

جس میں ون ڈے کرکٹ کی صف اول کی آٹھ ٹیمیں براہ راست جگہ بنا لیں گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسوسی ایٹ ممالک میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا شمار خطرناک حریفوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...