پاکستان کا مارچ میں کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹیم کا اعلان

پاکستان کا مارچ میں کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹیم کا اعلان

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے رواں برس مارچ میں کویت کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سآر پلیئر اعصام الحق قریشی اور عقیل خان اہم رکن ہوں گے۔ پاکستان اور کویت کے درمیان ٹائی 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر سعید حئی نے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائل سے مستثنی تھے تاہم ان کے ساتھ عابد علی اکبر اور احمد چوہدری کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...