کرکٹرشعیب ملک(کل) اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے
سیالکوٹ (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک(کل)اتوار کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2015ء کو 33 برس کے ہو جائیں گے۔ وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے. اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں جہاں کیک کاٹے جائیں گے۔
شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔