آئی سی سی ورلڈ کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری

آئی سی سی ورلڈ کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری

  



ویلنگٹن(آئی این پی) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہتھیاروں کی جانچ شروع کردی۔ ویلنگٹن میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم ویلنگٹن میں موجود ہے جہاں تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھرپورٹریننگ کی،، پریکٹس کے دوران کھلاڑی فٹ اورپہلے سے زیادہ پرجوش نظر آئے۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو کیویز کو دبوچنے کیلئے مفید مشورے دئیے۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچز کے پہلے میچ میں اکتیس جنوری کو ویلنگٹن میں مدمقابل آئیگی، دوسرا میچ تین فروری کو نیپئرمیں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں مہم کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...