شاہین اور کیویز 4سال بعد آج ون ڈے میچ کھیلیں گے

شاہین اور کیویز 4سال بعد آج ون ڈے میچ کھیلیں گے

  



ویلنگٹن(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ( آج )ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں بھرپور پریکٹس کی۔ کرائسٹ چرچ میں دو وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم ویلنگٹن پہنچ گئی ہے۔قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے تین فروری کو میکلین پارک نیپیئر میں ہوگا۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں تقریباً4سال بعدون ڈے میچ آج ( ہفتہ ) کو کھیلاجاجائیگا ۔دونوں ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ5فروری2011ء کوآکلینڈمیں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے57رنزسے جیتا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے درمیان نیوزی لینڈکے میدانوں میں1973ء سے 5فروری2011ء تک40ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے15میچ پاکستان نے جیتے اور22میچ نیوزی لینڈنے جیتے،ایک میچ برابراور2میچ غیرفیصلہ کن رہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈمیں پاکستان کی کامیابی کا تناسب 40.78 فیصداورنیوزی لینڈکااپنے ملک میں کامیابی کاتناسب59.21ہے۔9 فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...