ورلڈ کپ کا فائنل ٹائی ہوا تو فاتح کا تعین سپر اوور کے ذریعے کیا جائیگا،آئی سی سی

ورلڈ کپ کا فائنل ٹائی ہوا تو فاتح کا تعین سپر اوور کے ذریعے کیا جائیگا،آئی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایونٹس 2015ء سے 2019ء تک کے میزبان کااعلان کردیا۔ ورلڈکپ دوہزارپندرہ کے وینیوز،تاریخوں اور پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل کے ٹائی ہونے پر ایک مرتبہ پھر سپراوور متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیاہے۔ کپتانوں پر سلواوور ریٹ کی سزاؤں کا اطلاق ورلڈکپ میچز سے ہی ہوگا۔ میگاایونٹ سے قبل کی گئی سلو اوورریٹ کی خلاف ورزی کی سزائیں ٹورنامنٹ کے بعد باہمی سیریزسے لاگو ہونگی۔ کھلاڑیوں کے خراب رویہ پر فیلڈ امپائرز کو بھی مزید اختیارات دیئے گئے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز چھ سے چھبیس جولائی دوہزارسولہ کوآئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مشترکہ منعقد ہوں گے، جبکہ انڈرنائنٹین ورلڈکپ کی میزبانی بائیس جنوری سے چودہ فروری دوہزارسولہ کو بنگلہ دیش کریگا۔ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی دوہزارسولہ کا میزبان بھارت ہوگا۔ ٹورنامنٹ گیارہ مارچ سے تین اپریل تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میزبانی انگلینڈ کو دی گئی ہے۔ جو یکم جون سے انیس جون تک دوہزارسترہ میں کھیلی جائی گئی جبکہ ویمنز ورلڈکپ بھی چارسے ستائیس اگست دوہزارسترہ کو انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ انڈرنائنٹین ورلڈکپ دوہزاراٹھارہ کی میزبانی نیوزی لینڈ کریگا۔ ورلڈکپ میچزبارہ جنوری سے چارفروری تک کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز دوہزاراٹھارہ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دی گئی ہے۔ جو یکم مارچ سے چار اپریل تک کھیلے جائیں گے۔ویمنز ورلڈکپ دوہزاراٹھارہ کا میزبانی ویسٹ انڈیز کے سپرد کی گئی ہے۔ جس کے میچز دو سے پچیس نومبر تک منعقد ہونگے۔ جبکہ بارہواں عالمی کپ تیس مئی سے پندرہ جولائی دوہزارانیس کوانگلینڈ میں کھیلاجائے گا۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل ٹائی ہوا تو فاتح کا تعین سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔