ایشین فٹ بال کپ،یو اے ای نے عراق کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین فٹ بال کپ،یو اے ای نے عراق کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینبرا (اے پی پی) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ میں متحدہ عرب امارات نے عراق کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں متحدہ عرب امارات اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے متحدہ کا ساتھ دیا اور اس نے عراق کو 2 کے مقابلے 3 گولز سے زیر کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔ متحدہ کے خلیل نے 16 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 28 ویں منٹ میں عراق کے سلیم نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 42 ویں منٹ میں عراق کے امجد نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، اس کے بعد 51 ویں منٹ میں متحدہ کے خلیل نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا، 6 منٹ بعد متحدہ کے علی نے گول کر کے ٹیم کو عراق کے خلاف برتری دلا دی۔