آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء شروع ہونے میں14دن باقی رہ گئے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء شروع ہونے میں14دن باقی رہ گئے

  



سڈنی(آئی این پی) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد میں14 دن باقی رہ گئے۔ ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب دبئی میں منعقد ہوچکی ہے جس میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور دوسری ٹیموں کے قائدین سمیت آئی سی سی کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی