پرتھ سیریز ،بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کل فائنل کھیلیں گے

پرتھ سیریز ،بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کل فائنل ...

  



پرتھ( آن لائن ) سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، سیریز کا فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو پرتھ میں ہی کھیلا جائے گا ، انگلینڈ نے 200رنز کا آسان ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 46.5اوورز میں حاصل کرلیا ، ٹیلر نے 82اور بٹلر نے 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ، بھارت کی طرف سے اجنکیا ریہانے 73رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جبکہ شیکھر دھون نے 38رنز بنا کر ٹیم کی کچھ لاج رکھی ،ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پرتھ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے باؤلرز نے درست ثابت کردیا 83رنز کا شاندار اوپننگ سٹینڈ ملنے کے باوجود بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور 48.1اوورز میں صرف 200رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔بھارتی باؤلرز نے بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 66رنز پر پہلے پانچ پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھا دی اس موقع پر ایک طرف ٹیلر ٹیم کے سکور میں اضافہ کرتے رہے اور 82رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شرما کی بال پر بینی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ 14رنز پر این بیل صرف 10رنز بنا کر شرما کا شکار ہوئے 40رنز کے مجموعی سکور پر معین علی بھی 17رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد جے روٹ بھی صرف ٹیم کے ٹوٹل میں 4رنز کا اضافہ کرسکے اور 44کے مجموعی سکور پر صرف 3رنز بنا پویلین جا کر بیٹھ گئے ۔کپتان مورگن صرف 2رنز بنا کر بننی کا شکار ہوئے 66کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ بھوپارا کی گری جو 4رنز بنا کر بنی کی بات پر جدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ بٹلر نے 67رنز بنائے اور ٹیم کی جیت سے صرف چھ رنز پہلے محمد شامی کا شکار ہوگئے ، ووکس 4اور سٹیورٹ براڈ 3رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 46.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا سیریز کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔بھارت کی طرف سے بینی نے 3جبکہ شرما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، محمد شامی اور پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ٹیلر کو شاندار 82رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی