ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم سات برس بعد کیپیٹل ون فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم سات برس بعد کیپیٹل ون فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

  



لندن (اے پی پی) ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم نے کیپٹیل ون فٹ بال کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں شیفلڈ یونائیٹڈ کو زیر کر کے سات برس بعد ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہاٹسپر نے آخری بار 2008ء میں ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ہاٹسپر نے شیفلڈ کو سیمی فائنل میں ایگری گیٹ سکور 3-2 گول سے زیر کیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ کے پہلے ہاف میں ہاٹسپر کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے 77 ویں منٹ میں شیفلڈ کے پلیئر ایڈم نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دو منٹ بعد شیفلڈ کے پلیئر نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا، کھیل کے آخری لمحات میں ہاٹسپر کے کھلاڑی نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا لیکن پہلے لیگ میں ایک گول کی برتری کی بدولت ہاٹسپر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...