آ ئی سی سی کا ورلڈ کپ کے پول اسٹیج کیلئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان

آ ئی سی سی کا ورلڈ کپ کے پول اسٹیج کیلئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان

  



 دبئی( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015 کے پول اسٹیج کیلئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔پاکستان کے علیم ڈار بھی آئی سی سی ورلڈ کپ امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے 14 فروری سے 29 مارچ تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ کے پول میچز کے لئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ایونٹ اوپنر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاجس میں فیلڈ امپائر مارائز راسموس اور نیجل لونگ ہوں گے۔ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے جبکہ ایس روی اور سیمون فرائی فورتھ امپائر ہوں گے۔دن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاجس میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے علیم ڈار اور کمار دھرماسینا انجام دیں گے۔44 دن جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے لئے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز اپنی خدمات انجام دیں گے جن میں بروس اوکسنفورڈ این گولڈ پال رائفل رچرڈ النگ ورتھ رچرڈ کیٹلبروح روڈ ٹکر اور اسٹیو ڈیوس شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...