پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگیں

  



کراچی(آئی این پی)کرکٹ ورلڈ کپ کا جنون ابھی سے ہی سر چڑھ کر بولنے لگا۔قومی ٹیم کی آفیشل کٹ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگیں۔ مانگ میں اضافے پر فیکٹری میں دن رات کام جاری ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں سیالکوٹ کی تیار کردہ کٹ پہن کرمیدان میں اترے گی۔ ملک بھر میں آفیشل گرین شرٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث کاریگردن رات اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ ان کے ہاتھوں سے تیار کردہ کٹ پہن کرقومی ہیرو ورلڈکپ میں ان ایکشن ہونگے۔اسپورٹس کمپنی کے ڈائریکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ انیس سو بانوے کی ورلڈ کپ کٹ کے رنگ اور ڈیزائن میں معمولی تبدیلی کے بعد ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کیلئے خصوصی کٹ تیار کی گئی ہے جسے شائقین کرکٹ نے بے حد پسند کیا ہے۔سیالکوٹ کے ہنر مندوں نے تو دن رات محنت کرکے شاہینوں کیلئے خوبصورت کٹ تیار کرلی،اب دعا ہے کہ شاہین محنت اور لگن کے ساتھ کھیل کر ورلڈ کپ ایک بار پھر پاکستان لیکرآئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی