سفارشی اداکاراؤں میں شامل نہیں ہوں‘ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ہے‘ادکارہ مایا

سفارشی اداکاراؤں میں شامل نہیں ہوں‘ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ...

  



 لاہور(آئی این پی) اداکارہ مایا نے کہا ہے کہ سفارشی اداکاراؤں میں شامل نہیں ہوں‘ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ہے‘ اب تک سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا مگر اصولوں کا ساتھ نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کبھی پابندی کا شکار نہیں ہوئی۔ ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ مایا نے کہا کہ اسٹیج انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور میں ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کو ترجیح دوں گی کیونکہ جس طرح میرے کام کو اسٹیج پر پسند کیا جاتا ہے میں جس فلم میں ہوں گی وہ بھی ضرور کامیاب ہو گی۔

مزید : کلچر