سینئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ (آج) سے شروع ہو گی

سینئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ (آج) سے شروع ہو گی

  



کراچی(آئی این پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ (آج)ہفتہ سے 9 فروری تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق چیمپئن شپ میں 46 سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محمد آصف ٹوبا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔کراچی جیمخانہ میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیمپیئن شپ میں ایک وائلڈ کارڈ انٹری سمیت ملک بھر سے پینتالیس کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ ایونٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ سات فریمز جبکہ سیمی فائنل گیارہ اور فائنل بیسٹ آف پندرہ فریمز پر مشتمل ہوگا۔ عالمگیر شیخ کے مطابق چیمپیئن شپ کے فاتح کھلاڑی کو اسی ہزار روپے اور رنرز اپ کو پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔

قومی اسنوکر چیمپیئن شپ کے دو فائنلسٹ اپریل میں ملائشیا میں کھیلی جانیوالی ایشن اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...