شاہدآفریدی کے آسٹریلوی بگ بیش سے رابطے

شاہدآفریدی کے آسٹریلوی بگ بیش سے رابطے

  



سڈنی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے \'فرانچائز اسپیشلسٹ\' بننے جارہے ہیں۔34 سالہ آفریدی جو 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گے، نے بگ بیش لیگ کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔شاہدآفریدی نے پہلے ہی انگلینڈ کی ٹی ٹوئینٹی لیگ میں انگلش کاؤنٹی نارتھینٹ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے سینئر مینیجر اینتھونی ایورڈ کے حوالے سے بتایا کہ آفریدی کی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کریئر کی جانب آمد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کریئر کی جانب پہلے ہی کیون پیٹرسن اور اینڈریو فلنٹوف جیسے کھلاڑی گامزن ہیں اور انہوں نے ان لیگز پر بھاری اثر چھوڑا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...