ریسلنگ کے فروغ کیلئے میٹ کی کشتی کو فروغ دیا جائے، ارشد ستار

ریسلنگ کے فروغ کیلئے میٹ کی کشتی کو فروغ دیا جائے، ارشد ستار

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ ملک میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے میٹ کی کشتی کو فروغ دیا جائے گا اور مقصد کیلئے فیڈریشن ابتدائی مرحلے میں پندرہ اکھاڑوں کو میٹ فراہم کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روایتی اکھاڑوں کے ذریعے ہم کبھی بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل نہیں کرسکتے لہذا کشتی کے فن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کیلئے فیڈریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت میٹ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک میٹ کی قیمت دس سے بارہ لاکھ روپے ہے لیکن مقامی طور پر یہ میٹ تقریباً تین لاکھ روپے میں تیار ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے اب تک لاہور اورشیخوپورہ میں دو میٹ نصب کردئیے ہیں جبکہ باقی رواں برس کے دوران ملک بھر کے فعال کلبوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ ایک سوال پر ارشد ستار کا کہنا تھاکہ پاکستان سپورٹس بورڈریسلنگ فیڈریشن کو سالانہ پندرہ لاکھ روپے گرانٹ دیتا ہے جس کا بڑا حصہ فیڈریشن کی سالانہ الحاق فیس اور کھلاڑیوں کی لائسنس فیس کی مد میں ہی خرچ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2020ء کے اولمپک کھیلوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو پلان دیا ہے جس کے مطابق پورے ملک سے جونیئر سطح پر ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا چناؤکرکے حتمی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا جو مسلسل جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...