آسٹریلین اوپن ٹینس فیصلہ کن میچ کل جو کووچ اور مرے میں کل کھیلا جائیگا

آسٹریلین اوپن ٹینس فیصلہ کن میچ کل جو کووچ اور مرے میں کل کھیلا جائیگا

  



میلبورن (اے پی پی) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے آمنے سامنے ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن سٹانسلاس واورینکا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ کھلاڑیوں جوکووچ اور مرے نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن واورینکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ مرے نے ٹامس برڈچ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ جوکووچ کو اس سے قبل چار بار آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں، جوکووچ اگر یہ ٹائٹل جیت گئے وہ پانچ بار آسٹریلین اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ جوکووچ کو مجموعی طور پر سات گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دوسری جانب اینڈی مرے پہلی بار آسٹریلین اوپن جیتنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ اس سے قبل تین بار آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیل چکے ہیں تاہم ایک بار بھی ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...