سید نور فلم کی عکسبندی کے بعد لاہور روانہ
لاہور(آئی این پی) معروف ہدایتکار سید نور اپنی نئی اردو فلم \'\'بھائی وانٹڈ\'\' کا گانا عکسبندی کرنے کے بعد مری سے لاہور پہنچ گئے۔ چار روزہ دورے کے دوران خوبصورت گانا قدرتی ماحول میں یاسر ملک اور سوزین پر عکسبند کیا گیا۔ سید نور اس فلم کو جلد مکمل کر کے اسی سال ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔