سفارووا اور میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سفارووا اور میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  



میلبورن (اے پی پی) جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سفارووا اور سینڈ نے فیصلہ کن معرکے میں جائی زینگ اور ینگ جان کی جوڑی کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی جائی زینگ اور ان کی تائپے کی جوڑی دار ینگ جان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...