اداکارہ ریشم کو اپنے لئے دولہا کی تلاش‘ تھیٹر پر کام کرنے کا اعلان

اداکارہ ریشم کو اپنے لئے دولہا کی تلاش‘ تھیٹر پر کام کرنے کا اعلان

  



 لاہور (آئی این پی) فلمسٹار ریشم نے بھی تھیٹر پر کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شادی کر نے کیلئے تیار ہوں اور جیسے ہی کوئی اچھا رشتہ ملے گا میں فوری شادی کر لونگی ۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار ریشم نے کہا کہ مزاح تمام لوگوں کی ضرورت ہے اس لئے کسی کو ہنسانے سے بہتر اور کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ میں بھی تھیٹر پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں‘صرف اچھے سکرپٹ اور ڈائریکٹر کا انتظار کر رہی ہوں جب بھی مر ضی کے مطابق کام ملے گا تو اسٹیج ڈرامہ میں کام کر ونگی ۔ شادی کے حوالے سے اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شادی نصیب کی بات ہے جب بھی کوئی اچھا انسان ملا تو فوری شادی کر لونگی۔

مزید : کلچر