آسٹریلین اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں شکست

آسٹریلین اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں شکست

  



میلبورن (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ نیسٹر اور کرسٹینا کی جوڑی نے مرزا اور سوریز کی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں فرانس کی کرسٹینا اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینئل نیسٹر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 3-6، 6-2 اور 10-8 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں نیسٹر اور کرسٹینا کا مقابلہ مارٹینا ہیگنز اور لینڈر پائس سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...