سابق بھارتی اولمپک چیمپئن جسونت سنگھ انتقال کر گئے
کولکتہ(آئی این پی) بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپک چیمپئن جسونت سنگھ علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ بنگال ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جسونت گزشتہ دو ہفتوں سے سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ جسونت 1948ء میں منعقدہ لندن اولمپکس اور 1952ء میں منعقدہ ہیلسنکی میں گولڈ میڈل جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔