پشتو فلموں کے معروف فلمساز و ہدایتکار نادر خان نے نئی فلم ’’ولی محبت کول گناہ دا‘‘ بنانے کا اعلان

پشتو فلموں کے معروف فلمساز و ہدایتکار نادر خان نے نئی فلم ’’ولی محبت کول ...

  



 پشاور(آئی این پی ) پشتو فلموں کے معروف فلمساز و ہدایتکار نادر خان نے نئی فلم ’’ولی محبت کول گناہ دا‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی موسیقی ماسٹر علی حیدر ترتیب دیں گے ۔ فلم میں ارباز خان‘ جہانگیر خان اور شاہسوار خان کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔ نادر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ تفریحی فلمیں بنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ’’ولی محبت کول گناہ دا‘‘ بھی ایک مصالحہ فلم ہے جس میں فلم بینوں کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ فلم کی شوٹنگ پانچ فروری کو سوات میں شروع ہوگی جس کے بعد اسے جلد ریلیز کیا جائے گا ۔ فلم کے گانوں کی ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...