امیتابھ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے گرویدہ

امیتابھ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے گرویدہ
امیتابھ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے گرویدہ

  



 ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے گرویدہ نکلے، پاکستانی ڈراموں کو بھارت کے ڈراموں سے بہت بہتر قرار دیدیا، برصغیر کے سپر اسٹار اپنی آنے والی نئی فلم شمیتابھ کی شوٹنگ کیلئے لندن میں ہیں، امیتابھ بچن پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے گرویدہ نکلے، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے انکا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک گھر جیسا ہوتا ہے، آرٹ کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، پروگرام کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے مشہور فلمی ڈائیلاگ بھی سنائے۔ امیتابھ بچن نے اپنی فلم شمیتاب بچن کے بارے میں کہا کہ یہ فلم بھی ماضی کی فلموں کی طرح نمایاں مقام حاصل کریگی۔

مزید : کلچر


loading...