براڈپٹ انجلینا کے اشاروں پر ناچنے کیلئے تیار

براڈپٹ انجلینا کے اشاروں پر ناچنے کیلئے تیار
براڈپٹ انجلینا کے اشاروں پر ناچنے کیلئے تیار

  



 لاس اینجلس (آئی این پی)ویسے تو ہر بیوی کا ہی خواب ہوتا ہے کہ وہ شوہر کو اپنے اشاروں پر نچائے مگر ہولی وڈ اسٹار انجلینا جولی تو واقعی کچھ ایسا کرنے والی ہیں کہ بریڈ پٹ ان کے احکامات کی تعمیل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔جی ہاں ایسا واقعی ہونے والا ہے مگر فرق یہ ہے کہ انجلینا کے اشاروں پر بریڈ پٹ ایک فلم میں ناچتے نظر آئیں گے۔دراصل انجلینا جولی نے اب اداکاری سے منہ موڑ کر ہدایتکاری کے شعبے کو اپنا لیا ہے اور وہ اپنی اگلی فلم \'افریقہ\' کے مرکزی کردار میں اپنے شوہر کو ہی کاسٹ کر رہی ہیں۔یہ ایک ماہر آثار قدیمہ رچرڈ لیکی کی زندگی پر بننے والی کہانی ہے جو اسی کی دہائی میں کینیا میں ہاتھی کے شکار کے خلاف جدوجہد کرتے رہے تھے۔تو انجلینا جولی کو اس طرح اپنے شوہر کو اپنے احکامات پر چلانے کا موقع ملے گا۔

مزید : کلچر


loading...