انجمن تاجران فیروز پور روڈ کا ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانیکا اعلان

انجمن تاجران فیروز پور روڈ کا ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانیکا اعلان

  



 لاہور ( وقائع نگار) انجمن تاجران ایکشن کمیٹی فیرروز پور روڈ نے حکو مت کی جانب سے تاجروں پر بے جا ٹیکسو ں کے نفاذکے خلاف تحریک کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ایس آر او کی بھر پور مخالفت کر تی ہے جبکہ پنجاب حکو مت کی جانب سے لاہور میں اربوں روپے کے بے جا تعمیراتی کاموں کے عوض تاجروں کی گرائی جانے والی دکانو ں کی ادائیگیاں نہ کر نا ظلم کے مترادف ہے۔ایکشن کمیٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت متاثرہ تاجروں کے نقصان کا فوری ازالہ کرئے بلاجواز ٹیکسز کی بھرمار بند کی جائے۔میاں مجتبیٰ تاجروں کے وزیرہیں لہٰذا وہ ان کے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ایکشن کمیٹی کے سربراہ ایوب میو نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ڈاکٹر برہان،میاں مشتاق،اکمل بٹ،ڈاکٹر احسان اور شاہد لئیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ایوب میو نے مزید کہا حکومت تاجروں پر بلاجواز ٹیکس لگا رہی ہے تا جر پہلے سے ہی 17فیصد ٹیکس ادا کررہے ہیں ان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔پنجاب حکومت نے فیرروز پور روڈ کے تاجروں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے نقصان کاازالہ کیا جائے گا مگر آج چودہ ماہ ہوگئے ہیں کسی حکومتی نمائندے نے ہمارے پاس آنے کی زحمت نہیں کی ۔انھو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمر شلا ئزیشن کے نام پر ایک مر لہ دکا ن پر 1لا کھ 60ہزار روپے ٹیکس لگا نے کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔انھو ں نے حکو مت وقت کو کڑی تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا تاجروں کے ساتھ یہی رویہ رہا تو ہم بہت جلد سٹرکوں آئیں گے اور فیرروز پور روڈ مکملطور پر بند کردینگے۔حکومت کی غلط پالیسیا ں ان کی ناکامی کا سبب بنیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...