پرائس مجسٹریٹوں کے 806دکانوں پر چھاپے،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈی سی او کی ہدایت پر شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 806دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے101 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,36,600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔06افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر12افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔