ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شادی بیاہ میں ون ڈش اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شادی بیاہ میں ون ڈش اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ...

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو چیک کریں اور خلاف ورزی کر نیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ جہاں کہیں بھی ون ڈش یا وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو اُس شادی ہال کو سیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے مالک یا مینجر کو بھی گرفتار کروایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...